ہم نے سکردو میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں،سینئر صوبائی وزیر گلگت بلتستان اکبر تابان

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:11

استور ۔ 21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) گلگت بلتستان کے سینئر وزیر اکبر تابان نے کہا ہے کہ ہم نے سکردو میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں ، سکردو میں لوڈشیڈنگ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے ہے ۔ نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے آج ہماری حکومت بد نام ہو رہی ہے، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے کچھ لوگ عوام کو ورغلا کر احتجاج کرانے کے درپے ہیں اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں ایک میگاواٹ نہیں بنا ، اور نہ ایک روپے کا کوئی ترقیاتی کام ہوا ، اس وقت سکردو کے عوام خاموش رہی اور ہم نے 46ارب روپے سکردو روڈ کیلئے منظور کرایا ، اپنے حلقے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کروایا اور پل تعمیر ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قراقر انٹر نیشنل یونیورسٹی کا کیمپس بنایا ، ایک بھی بلتی نے شکریہ کا کوئی اشتہار تک نہیں دیا۔

بلتستان کے سادہ عوام کو مداری اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرتے ہیں ہم ہر وقت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکردو سدپارہ میں 17میگا واٹ کا بجلی گھر بنایا تھا جس سے 7میگا واٹ بجلی فراہم ہوتی تھی ا نہوں نے کہا کہ واپڈا کی وجہ سے سدپارہ پاور ہائوس کا براحال ہے لہذا اب پاور ہائوس کو بھی حکومت خود چلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف سکردو میں لوڈشیڈنگ ہے جبکہ گانچھے ، شگر ، کھرمنگ میں مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔