ہوٹل پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2افراد ہلاک ، 10لاپتہ

ہوٹل میں 15افراد موجود تھے کہ 3000کیوبک میٹر تودہ عمارت پر آ گرا

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:05

ْ ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چین کے مرکزی صوبے ہوبائی میں ایک ہوٹل پر مٹی کا تودہ گرنے سی2 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں ، حادثے کے وقت نان زینگ کائونٹی کے ہوٹل میں 15افراد موجود تھے کہ 3000کیوبک میٹر مٹی کا تودہ ہوٹل پر آن گرا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقعہ پر پہنچے اور 5افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ، ان میں سے 2افراد بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 10افراد ابھی تک تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیو ں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :