Live Updates

پانامہ کیس میں ہم اعتزاز احسن کو وکیل کرنا چاہتے تھے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 12:57

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بتایا کہ ہم پانامہ کیس میں اعتزاز احسن کو وکیل کے طور پر پیش کرنا چاہتے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اعتزاز احسن پانامہ کیس میں ہماری طرف سے ہوں۔

(جاری ہے)

کیونکہ اعتزاز احسن کا بھی یہی موقف تھا کہ نواز شریف پانامہ کیس سے بچ ہی نہیں سکتے۔

اعتزاز احسن کا تجربہ ہے اور وہ زبردست وکیل ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بتایا کہ میری بھی یہی خواہش تھی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں اور ہماری وکالت کرنے کے لیے ان کو آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت کلئیرنس اور این او سی لینا درکار تھا جس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات