پاراچنار بم دھماکے مجرموں کو نشان عبرت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے‘ پاکستان علماء کونسل

قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاراچنار بم دھماکے مجرموں کو نشان عبرت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد سے ہی ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار بم دھماکہ ان پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے جو پاکستان میں امن اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتیں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے امن سے کھیلنا چاہتی ہیں۔ان قوتوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار بم دھماکہ کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے اور ملک کے تمام مکاتب فکر اس وحشت و دہشت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :