Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ،ْدانیال عزیز

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:57

پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کا کھیل رہی ہے جس نے پانامہ پیپرز کے ایشو میں اپنے مؤقف میں پہلے ہی یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس پانامہ پیپرز کیس کا کوئی ثبوت نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اور اب وہ توڑ مروڑکر بیانات دے رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات