وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پارا چنار دھماکے کی مذمت

ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ْ بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:57

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پارا چنار دھماکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم شہریوں کا نشانہ بنانا بربریت ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایسی کارروائیاں کرنیوالے ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام دشمنوں کے عزائم کا حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت آخری دہشت گردکو ختم کر کے دم لے گی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت اطلاعات کا جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :