ڈاکٹرعامر لیاقت‌ حسین نے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کی بینڈ بجا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 12:49

ڈاکٹرعامر لیاقت‌ حسین نے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کی بینڈ بجا دی

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے پروگرام میں فوج مخالف کچھ افراد کو کلپ چلایا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل بھی فوجی قاتل تھے اور آج بھی فوجی قاتل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر میرا پروگرام بند ہو جائے میں پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کی یہ ویڈیو آن ائیر ضرور کروں گا جس کے بعد انہوں نے فوج مخالف بولنے والے افراد کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل بھی فوجی سرحد پر پہرہ دیتے تھے اور آج بھی وہ سرحد پر پہرہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ لبرل بنتے ہیں وہ سیاچن جا کر دکھائیں جہاں ہمارے فوجی اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :