کلرسیداں : شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سے 40 افراد متاثر ، 2 ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 12:40

کلرسیداں : شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سے 40 افراد متاثر ، 2 ہلاک

کلر سیداں (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : کلر سیداں میں شادی کی تقریب میں ناقص اور مضر صحت کھانا کھانے سے 40 افراد متاثر ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں ایک شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے کلر سیداں کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق مضر صحت کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دیگر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :