پشاو رمیں سپیشل پولیس یونٹ نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پشاو رمیں سپیشل پولیس یونٹ نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا جن میں حاجی رحمان، داود خان اور جمیل الرحمان شامل ہیں۔تینوں افراد پمفلٹ کے ذریعے لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے پر اکسا رہے تھے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :