کشمور ،ْ کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران اہلکار شہید ،ْ تین زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:27

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) کشمور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران اہلکار شہید ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میںبھینس چوری کی واردات پر کارروائی کی جس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی اور اہلکا ر صادق کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا، پولیس نے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے ڈاکوئوں کی کمین گاہوں کو مسمار کرتے ہوئے کچے کے علاقے درانی مہر کی بھی ناکہ بندی کرلی۔

متعلقہ عنوان :