پارا چنار ،ْ سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،ْ20افراد جاں بحق ،ْ 50سے زائد زخمی

دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ،ْ دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا آرمی اور ایف سی کے اہلکاروں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا ،ْ زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ،ْ آئی ایس پی آر صدر مملکت ممنون حسین ،ْ وزیر اعظم نواز شریف کی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،ْزخمیو ں کو فوری طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی چیئر مین سینٹ ،ْ سپیکر قومی اسمبلی ،ْ وزراء ،ْ سیاسی جماعتوں کے قائدین سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی مذمت ،ْ دکھ اور افسوس کا اظہار نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ،ْعمرا ن خان

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:27

پارا چنار ،ْ سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،ْ20افراد جاں بحق ..
پارا چنار/ پشاور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پارا چنار کی سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ،ْ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،ْ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا ،ْ صدر مملکت ممنون حسین ،ْ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کو فوری طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ،ْ و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بج کر 50 منٹ پر ہوا،آئی ایس پی آر نے دھماکے میں 20افراد کے شہید اور 30کے زخمی ہونے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آرمی اور ایف سی کی کوئیک ری ایکشن فورس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے کیلئے ہیلی کاپٹرز بھجوائے گئے ،ْپولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سبزی منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اور ایف سی کے اہلکاروں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے انتظامیہ نے زخمیوں کیلئے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کے مطابق سبزی منڈی کی ایک دکان میں دھماکاہوا ہے انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اورصورتحال بہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے مشیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ رش میں کیا گیا تاکہ جانی نقصان زیادہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ اپنے قبائلی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین ،ْ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ،ْ ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ،ْ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ،ْ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،ْ صدر آزاد کشمیر مسعود خان ،ْ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،ْ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،ْ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ْ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ْ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ،ْ وزیر اعلیٰ بلوچستان سر دار ثناء اللہ زہری ،ْ گور نر پنجاب رفیق رجوانہ ،ْ گور نر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا ،ْ ،ْ وفاقی وزراء اسحاق ڈار ،ْ سعد رفیق ،ْ خواجہ آصف ،ْچوہدری برجیس طاہر ،ْ میر حاصل خان بزنجو ،ْ شاہد خاقان عباسی ،ْشیخ آفتاب احمد ،ْ احسن اقبال ،ْ وزرائے مملکت مریم اورنگزیب ،ْ طارق فضل چوہدری ،ْ سائرہ افضل تارڑ ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ،ْ سابق صدر آصف علی زر داری ،ْ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،ْ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،ْ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ،ْ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ،ْ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال ،ْ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،ْ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو ،ْ بلوچ رہنما محمود خان اچکزئی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے