سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی پارا چنار سبزی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:27

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی پارا چنار سبزی مارکیٹ میں ہونے والے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے پارا چنار سبزی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ معصوم شہریوںکو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،سپیکر وڈپٹی سپیکر کا لواحقین سے اظہار ہمددری اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :