پارا چنار دھماکہ، حملے میں شہید افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 12:14

پارا چنار دھماکہ، حملے میں شہید افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ آئی ایس پی ..

پاراچنار (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : پاراچنار میں آج صبح عید گاہ کے قریب سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے جبکہ حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ پر پاک فوج ، ایف سی اور کوئیک رسپانس فورس کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :