فرانسیسی و اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آرکا ایران کو20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:14

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) فرانسیسی و اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے ایران کو20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد متعدد طیارہ ساز کمپنیوں نے ایران کو طیاروں کی فروخت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گذشتہ سال ایران نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ایران مجموعی طور پر180جیٹ طیارے خریدنا چاہ رہا ہے۔ اے ٹی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میڈیا کوبتایا کہ ایران کو20اے ٹی آر طیاروں کی فروخت کیلئے بات چیت تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ اس ضمن میں معاہدہ جلد طے پائے گا۔

متعلقہ عنوان :