بنگلہ دیش میں چائے کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:14

․ ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) بنگلہ دیش میں چائے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز چٹا گانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کی اوسط قیمت167.05 ٹکا یا 2.13ڈالر فی کلوگرام رہی۔

(جاری ہے)

گذشتہ نیلامی میں یہ شرح 167.81ٹکا فی کلوگرام رہی تھی۔ نیلامی کے دوران 2.76ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے 36فیصد کی نیلامی ہوسکی۔ گذشتہ سیشن میں یہ شرح 34 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ 2016ء میں بنگلہ دیش میں چائے کی پیداوار80ملین کلوگرام تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2015ء میں پیداوار66ملین کلوگرام ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :