یمن میں عرب طیاروں کی کارروائی،52جنگجوہلاک

مارب کی فضاؤں میں اتحادی افواج کے ہاتھوں دو بیلسٹک میزائل تباہ،ایک ضلع بھی آزادکرالیاگیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:14

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے یمن کے صوبے مارب کی سِمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ادھر اتحادی لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے جنوب میں واقع علاقے السواد میں معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عسکری کیمپ پر شدید حملے کیے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے علاقے عبال میں باغیوں کے چیک پوائنٹس کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 باغی ہلاک ہو گئے۔

ساحلی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے کیمپ پر بم باری کی گئی جس میں12افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب البیضاء میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے الزاہر ضلع میں حید الملح کے ٹھکانے کو آزاد کرا لیا جب کہ اس دوران 22 جنگجو ہلاک اور42 زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :