مہاجرین کے ایک لاکھ رشتہ داروں کے لیے جرمنی کے رہائشی ویزے

جن غیر ملکیوں کو رہائش کے لیے آنے کی اجازت دی ان میں کوئی بھی یورپی نہیں،جرمن وزارت خارجہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:14

مہاجرین کے ایک لاکھ رشتہ داروں کے لیے جرمنی کے رہائشی ویزے

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی جرمن وزارت خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ برس مختلف ملکوں میں ایسے ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کو جرمنی کے رہائشی ویزے جاری کیے گئے، جن کے اہلِ خانہ یا انتہائی قریبی رشتہ دار پہلے ہی جرمنی میں مہاجرین کے طور پر رہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کی تسلیم شدہ قانونی حیثیت کے حامل غیر ملکیوں کے اہل خانہ یا بہت قریبی رشتہ داروں کو گزشتہ برس جرمنی کے یہ رہائشی ویزے ایک نئی ریکارڈ تعداد میں جاری کیے گئے۔

برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ 2016ء میں ایسے جن ایک لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو رہائش کے لیے جرمنی آنے کی قانونی اجازت دی گئی، ان کے پہلے سے جرمنی میں مقیم اقرباء ایسے تارکین وطن ہیں، جن میں سے کوئی بھی یورپی یونین کے کسی رکن ملک کا شہری نہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس 2015ء میں صرف قریب 70 ہزار غیر ملکیوں کو جب کہ اس سے بھی ایک برس قبل 2014ء میں ایسے محض قریب 50 ہزار افراد کو مستقل سکونت کے لیے جرمنی آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ غیر ملکی صرف وہ تھے، جو مسلمہ مہاجرین کے اہل خانہ ہونے کے باعث ’فیملی ری یونین‘ کے قانون کے تحت جرمنی آئے۔ اس تعداد میں وہ ہزارہا غیر ملکی باشندے شامل نہیں ہیں، جو 2016ء میں کسی جرمن شہری یا جرمنی میں رہنے والے یورپی یونین کے رکن کسی دوسرے ملک کے شہری کے ساتھ شادی کے نتیجے میں جرمنی آنے کے حقدار ٹھہرائے گئے۔

متعلقہ عنوان :