Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا اُردو میں ٹویٹ ، شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 12:03

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا اُردو میں ٹویٹ ، شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پہلی مرتبہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام اُردو فونٹ میں لکھا جو وائرل ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے شریف خاندان کی منی ٹریل کو تمسخر اُڑایا۔ جسے سوشل میڈیا پر کافی مرتبہ شئیر بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے منی ٹریل کی دستاویزات مطلوب ہیں جن پر ان کی جانب سے کئی موقف سامنے آنے پر عمران خان اُردو میں ٹویٹ کرنے پر ہی مجبور ہو گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات