بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلوہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرمسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کر لی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بے نظرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ایک کلوسے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ۔چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے مدثر نامی مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔