سیاسی جماعتیں فوری طور پر اپنے اکائونٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں، عمل نہ کرنے والی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:57

سیاسی جماعتیں فوری طور پر اپنے اکائونٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکائونٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں بصورت دیگر انہیں آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولیٹیکل آرڈر2002کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرکزی ،صوبائی اور مقامی سطع پر انٹرا پارٹی الیکشن کرا کر کمیشن کو آگاہ کرے۔ اگر کوئی پارٹی ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اس کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا اور ان کو الاٹ شدہ انتخابی نشانات آئندہ انتخابات میں دیگر اہل پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو الاٹ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :