پارا چنار دھماکہ میں 6 افراد شہید ، 20 زخمی ہوگئے، آرمی کے ہیلی کاپٹر زخمیوں کو نکال کر ہسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں، آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:57

پارا چنار دھماکہ میں 6 افراد شہید ، 20 زخمی ہوگئے، آرمی کے ہیلی کاپٹر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پارا چنار میں دھماکہ میں 6افراد شہید اور20افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صبح 8بج کر50منٹ پر کرم ایجینسی پارا چنارمیںعید گاہ مارکیٹ کے نزدیک سبزی منڈی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد شہید اور20افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی کی کوئیک ری ایکشن فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔آرمی کے ہیلی کاپٹر زخمیوں کو نکال کر ہسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں۔