وزیراعظم نوازشریف کا پارا چنار میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:57

وزیراعظم نوازشریف کا پارا چنار میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارا چنار میں بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکنہ فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :