گوانتانامو بے کا سابق قیدی جبران القحطانی سعودی عرب پہنچ گیا

میری واپسی کے لیے خادم حرمین شریفین نے اہم کرداراداکیاان کا شکر گزارہوں،جبران القحطانی کی گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) گوانتانامو بے کا سابق قیدی جبران القحطانی سعودی عرب پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت پہنچنے کے فوری بعد اپنے پہلے بیان میں جبران نے کہا کہ میری واپسی کے واسطے سعودی قیادت بالخصوص خادم حرمین شریفین نے جو کچھ کیا میں اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ جبران نے مزید کہا کہ میں مملکت کا فرزند ہوں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ میں سکیورٹی ترجمان نے گوانتانامو بے میں قید ایک سعودی شہری کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جبران القحطانی گزشتہ روز مملکت پہنچا۔سکیورٹی ترجمان کے مطابق جبران کے اہل خانہ کو اس امر سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور اس سے ملاقات کے لیے تمام تر انتظامات کر دیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ رہائی پانی والے شہری کو سعودی عرب میں فافذ العمل قوانین کا سامنا کرنا ہوگا جس میں محمد بن نایف سینٹر فار کاؤنسلنگ اینڈ کیئر کے پروگرام سے استفادہ شامل ہے۔جبران القحطانی گوانتانامو بے سے رہائی پانے والا 126 واں سعودی شہری ہے جب کہ 7 سعودی شہری اب بھی مذکورہ قید خانے میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :