شام میں نامعلوم طیارے کے فضائی حملے،جفش کے 40 جنگجوہلاک

طیاروں نے حلب کے مغربی نواح میں جبل شیخ سلمان کے علاقے میں واقع جفش کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا،شامی آبزرویٹری

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:50

شام میں نامعلوم طیارے کے فضائی حملے،جفش کے 40 جنگجوہلاک
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) شام میں نامعلوم طیاروں کے فضائی حملوں میں جبہی فتح الشام (جفش) تنظیم کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی صوبے حلب میں ہونے والے فضائی حملوں میں جبہی فتح الشام (جفش) تنظیم کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یہ بمباری کرنے والے طیاروں کے ملک کا تعین نہیں ہوسکا ۔

شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ ہونے والے حملوں میں نامعلوم طیاروں نے حلب کے مغربی نواح میں جبل شیخ سلمان کے علاقے میں واقع جفش کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔گروپ کے مطابق رواں ماہ شمالی شام میں جفش کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک تنظیم کے 100 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :