جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:26

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :