اسلام آباد سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم مدثر نے ہیروئن کھانے کے ٹفن میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :