کراچی، بچی سے زیادتی کے شبہ میں 3 افراد گرفتار،بلدیہ ٹاؤن اورنگی سے 5ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پولیس نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے شبہ میں 3 افرادکو حراست میں لے لیا ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور جسمانی تشدد کے واقعے پر ازخود نوٹس لینے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار بچی کے اہل خانہ کی نشاندہی پر 3 افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ ادھر کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے دو ملزمان زخمی ہیں۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق نے بتایا ہے کہ مدینہ کالونی سے 2 منشیات فروش دھر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :