وزیر اعظم کاپارا چنار دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ‘زخمیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے