Live Updates

پاراچنار دھماکہ‘ وفاقی وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اظہار مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاراچنار کی سبزی منڈی میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دکھ اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارا چنارمیں عید گاہ مارکیٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔پاراچنار عیدگاہ مارکیٹ کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات