Live Updates

پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،15افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی

زخمی ہسپتالوں میں منتقل ، کئی کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، عمران خان ، مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق ،وزیراعلی خیبرپختونخوا ،وفاقی وزیرداخلہ سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کی دھماکے کی مذمت ، ہلاکتوں پر اظہار افسوس وفاقی وزیرداخلہ نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی، بارودی سرنگ کا دھماکہ صبح 8بجکر 50منٹ پر ہوا، فوج اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

پاراچنار/پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن ،جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

ہفتہ کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جبکہہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ صبح 8بجکر 50منٹ پر ہوا۔دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن ،جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات