پارا چنار دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 11:08

پارا چنار دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء): پارا چنار میں آج صبح سبزی منڈی میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج صبح پاراچنار میں سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔