ٹرمپ ایران اور کوریا کے خلاف دفاعی میزائل نظام بنانا چاہتے ہیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 10:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے وہ ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے حملوں کے تحفظ کے لیے جدید طرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق یہ بات وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے ایک پالیسی بیان میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔

بیان میں میزائل ڈیفنس سسٹم کے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا نصب کیا جانے والا دفاعی نظام اسی طرح کا ہے جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں یا ان سے مختلف ہو گا۔ بیان میں دفاعی نظام کے بارے میں کسی طرح کی تفصل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :