اٹلی کے امدادی کارکنوں نے ملک کے مرکزی حصے میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے کے دو روز بعد دوبچوں سمیت 10 افراد کو زندہ نکال لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 10:00

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) اٹلی کے امدادی کارکنوں نے ملک کے مرکزی حصے میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے کے دو روز بعد دوبچوں سمیت 10 افراد کو زندہ نکال لیا۔وائس آف امریکا کے مطابق زندہ بچ جانے والے دس میں سے دو افراد کو برف کے اندر سے کھینچ کر باہر نکالا گیا۔امدادی کارکن لا پتا ہو جانے والے تقریبا13 افراد کی تلاش میں رات بھر بر ف کھودتے اور ملبہ ہٹاتے رہے۔

(جاری ہے)

لاپتا افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں جو اس پہاڑی تفریحی مقام پر واقع برفانی تودے کی زد میں آنے والے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔عہدے داروں نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ اٹلی کے میڈیا کا کہنا ہیکہ مزید دو نعشیں بھی ملی ہیں۔اس افسوس ناک حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں سستی برتی گئی اور پہلی امدادی ٹیم حادثے کے گیارہ گھنٹوں کے بعد پہنچی۔واضح رہے کہ برفانی تودے نے بدھ کو فارنڈول کے قصبے میں واقع فور سٹار ہوٹل ریگوپیانو کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ ایک روز قبل وسطی علاقے میں آنے والے زلزلوں کا سلسلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :