پارا چنار: جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت لوگوں کا رش تھا، عینی شاہد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 21 جنوری 2017 09:54

پارا چنار: جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت لوگوں کا رش تھا، عینی شاہد

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری۔2017ء) پارا چنار کی مارکیٹ‌میں بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کوارٹر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت لوگوں کا رش تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسی مقام پر اس سےقبل بھی تین دھماکے ہو چکے ہیں۔