ترکی کے لیے یورپی یونین امریکا سے دس گنا زیادہ اہم تجارتی پارٹنر ہے، مہمت شمشک

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:40

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ترک نا ئب وزیر اعظم مہمت شمشک نے کہا ہے کہ ترکی کے لیے یورپی یونین امریکا سے دس گنا زیادہ اہم تجارتی پارٹنر ہے۔انھوں نے عالمی اقتصادی فورم ،جی ۔20 ایجنڈا ،ترقی کی نئی حکمت عملی" نامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے لیے یورپی یونین امریکہ سے دس گنا زیادہ اہم تجارتی پارٹنر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان کسٹم یونین کی کاروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی کمیشن نے ترکی اور کسٹم یونین معاہدے کی تجدید کے لیے مثبت اشارے دئیے ہیں۔تجدید کے بعد زراعت ،خدمات اور سرکاری خرید کے شعبوں کو وسعت دی جائے گی۔ آئندہ دس برس میں تجارتی حجم دو گنا اضافے کیساتھ 150 ارب ڈالر سے 300 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جو ترکی اور یورپی یونین کے لیے انتہائی اہم پیش رفت ہو گی۔ اس اجلاس میں جرمنی ،ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے و زرائ خزانہ بھی موجود تھے۔ 20 جنوری تک جاری اس فورم میں 100 سے زائد ممالک کے تین ہزار سے زائد آجر ،سیاستدان ،دانشور اور سول سوسائیٹیز کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :