ترکی کی پارلیمنٹ میں جھڑپ سے 2 ارکان پارلیمان زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:40

ترکی کی پارلیمنٹ میں جھڑپ  سے 2 ارکان پارلیمان زخمی

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ترکی کی پارلیمنٹ میں جھڑپ کے نتیجے میں کم سے کم دو اراکین پارلیمنٹ زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اراکین پارلیمنٹ میں جھڑپ اس وقت شروع ہوگئی جب حکومت مخالف ایک خاتون رکن پارلیمنٹ نے صدر رجب طیب اردوان کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو پارلیمنٹ کے ٹریبیون سے باندھ لیا اور اسے کھولنے کے لئے حکمراں پارٹی کے بعض اراکین جب آگے بڑھے تو انھیں روکنے اور خاتون رکن پارلیمنٹ کی مدد کے لئے اس کے حامی ممبران کے سامنے آنے پر جھڑپ شروع گئی ۔

(جاری ہے)

اس جھڑپ کے دوران دو ممبران پارلیمنٹ زخمی ہوگئے اور پارلیمنٹ کی کارروائی معطل کردی گئی۔ ترکی کے آئین میں اصلاح کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس سے پہلے بھی کئی بار ممبران پارلیمنٹ کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہو چکی ہے -

متعلقہ عنوان :