حزب اللہ شام میں موجود رہے گی

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:40

حزب اللہ شام میں  موجود رہے گی

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو جانے تک وہاں موجود رہے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنانی اخبار الدیار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ غاصب یہودیوں کے خلاف جنگ کا ہی حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے حزب اللہ سے براہ راست جنگ کرنا سخت ہے اس لئے اس نے امریکا اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی مدد سے تکفیری گروہوں کے ذریعے ایک بالواسطہ جنگ شروع کی ہے ۔

حزب اللہ کے سکرٹری جنرل نے لبنان کے صدر میشل عون کے دورہ سعودی عرب اور قطر کے بارے میں کہا کہ ان کے اس دور ے اور بیانات سے حزب اللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :