جدہ:مملکت میں گاڑیو ں کے 103شورومز پر بھاری جرمانے عائدکیئے گئے : وزارتِ تجارت

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:13

جدہ:مملکت میں گاڑیو ں کے 103شورومز پر بھاری جرمانے عائدکیئے گئے : وزارتِ ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین،21جنوری 2017): وزارتِ تجارت کے حکام نے مملکت میں مختلف گاڑیوں کے شو رومز پر گاڑیوں کے تیل کی مائلیج والے سٹکر چسپاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیئے ۔ سعودی عرب میں نئی گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر خاص سٹکر لگائے جاتے ہیں ۔ جن پر گاڑی کے ایک لیٹر میں ممکنہ کلومیٹر تہہ کرنے کی ہدایات درج ہوتی ہیں۔ گاڑیوں کے خریداروں کے لیئے ایسی گاڑی خریدنے میں آسانی ہو تی ہے, جس پر مائلیج درج کی گئی ہو۔

وزارت ِ تجارت کی معائنعہ کار ٹیموں نے مختلف علاقو ں میں 427ورکشاپس کے معائنے کے دوران 103گاڑیوں کے شورومز کو جرمانے عائد کیئے ۔ وزارتِ تجارت نے پچھلے کچھ عرصہ سے توانائی کی بچت کی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔ اس مہم میں سعودی وزارتِ تجارت نے سعودی سٹینڈرڈ اینڈ میٹرولوجی اینڈکوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی انرجی ایفیشینسی سنٹر کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

خلاف ورزیوں میں 117شورومز مالکان نے مونو کلر میں سٹکر لگائے ہوئے تھے۔ 136شورومز مالکان نے گاڑیوں پر سے سے ہی کارڈ نہیں چسپاں کیئے تھے۔42شورومز پر کارڈز غلط جگہوں پر چسپاں کیئے ہوئے تھے۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شورومز مالکان کا چاہیے کہ ان کے لیئے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں ۔ ورنہ ان پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔