ریاض: بچوں پر تشدد کی متعدد ویڈیوز منظرِعام پر آنے سے سعودی عرب کے شہری سیخ پا

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:06

ریاض: بچوں پر تشدد کی متعدد ویڈیوز منظرِعام پر آنے سے سعودی عرب کے شہری ..

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): سعودی عرب میں گزشتہ دنوں ایک نو ماہ کے بچے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میںسعودی باپ کی طرف سے تھپڑ مارتے دکھایا گیاتھا ۔اس ویڈیو کے بعد بھی بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر ِ عام پر آرہی ہیں ۔ ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے تشدد کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا کا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں کا کہناہے کہ ایسا عمل کرنے والا خواہ باپ ، ماں ، بھائی یا کوئی بھی ہو اس کو سزا دینا ضروری ہے ۔ سعودی عرب میں خاندانی جھگڑوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔سعودی شہریوں کی بڑی تعداد کا کے مطابق زیادہ تر واقعات ان علاقوں میں پیش آرہے جہاں تعلیمی شعور کم ہے ۔ ان واقعات کو روکنے کے لیے تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی اور سعودی شہریوں کو تعلیم کے حصول کی طرف متوجہ کرنا ہو گا۔ واضع رہے کہ سعودی عرب کے شہر تبوک ، مکہ ، دمام ، اور مشرقی علاقوں میں کئی سعودی شہریوں کو اپنے بچوں پر بلاوجہ تشدد کرنے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔