ریاض:ٹی وی ٹی سی نے 59ٹریننگ ادارون کے لائسنس منسوخ کر دیے

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:05

ریاض:ٹی وی ٹی سی نے 59ٹریننگ ادارون کے لائسنس منسوخ کر دیے

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017):سعودی عرب کے ٹیکنکل اینڈ ٹریننگ کو آپریشن (ٹی وی ٹی سی ) نے گزشتہ سال 126ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو لائسنس جاری کیے ۔ مگر ان میں سے 59ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لائسنس مختلف خلاف ورزیوں پر منسوخ کیئے گئے ۔ٹی وی ٹی سی کے ترجمان فہد العطیبی کا کہنا ہے کہ ان تربیتی مراکز کے لائسنس طالب علموں کو متعدد سہولیات فراہم نہ کرنے پر کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹی وی ٹی سی نے ان ٹریننگ سنٹرز کے لیے جو قواعد و ضوابط بنائے ہیں ان پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ عمل نہ کرنے والے اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے ۔ٹی وی ٹی سی نے اب تک پچھلے چند سالوں میں مملکت کے مختلف حصوں میں 1000سے زائد ٹریننگ سنٹرز قائم کیے ہیں ۔ان سنٹرز کے باقاعدہ دورے اور چیکنگ بھی کی جاتی ہے ۔ جو ادارہ معیار پر پورا نہ اترے اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جاتاہے ۔