جدہ: سعودی عرب کا نجی شعبے کو ویژن 2030میں شامل کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:05

جدہ: سعودی عرب کا نجی شعبے کو ویژن 2030میں شامل کرنے کا اعلان

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): سوئیٹرزلینڈ کے شہر ڈیواس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سعودی عرب کے شعبہ توانائی کے وزیر نے بتا یا ہے کہ سعودی حکومت کا منصوبہ ہے کہ نجی شعبے کو بھی ویژن 2030میں شامل کر لیا جائے ۔ ہم نے نجی شعبے کو مملکت کی جی ڈی پی کا 65فیصد جنریٹ کرنے کا حدف مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر توانائی خالد الفلیحاءنے ”سعودی عرب 2030کے راسطے “ کے پینل کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح نجی شعبے کے یہ منصوبہ کام کرے گا۔

سعودی حکومت نے 2030کا ویژن بغیر تیل کے ترقی کا بنایاہے ۔اس منصوبے کے تحت سعودی عرب میں تمام شعبوں میں خواتین کو نمائندگی دینا بھی شامل ہے ۔2030تک سعودی معاشرے میں خواتین کو تمام شعبوں میں بہترین نمائندگی مل چکی ہو گی ۔