عمانی انجینئیرز نے 2ملین کیوبک میٹر چٹان کاٹ کر نئی سڑک تعمیر کر دی

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:00

عمانی انجینئیرز نے 2ملین کیوبک میٹر چٹان کاٹ کر نئی سڑک تعمیر کر دی

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017):عمان کے انجینئیرزنے جبل سیفاءکی 2ملین کیوبک سخت چٹان کو کاٹ کر اس میں سے جدید سڑک نکال دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دو کلومیٹر روڈ کو سخت چٹانیں کاٹ کر بنایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سڑک کی خصوصیت یہ کہ پہاڑی علاقے میں ہونے کے باوجو د اس میں دائیں بائیں بار بار مڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔یہ سڑک بالکل سیدھی ہے ۔مسقط سے 45کلومیٹر کی دوری پر واقع جبل سیفاءروڈ علاقے کے رہائشیوں کے لیئے انتہائی اہم سڑک ہے ۔جبل سیفاءکے علاقے کو ٹوررزم کے حوالے سے بھی خاصا اہم مقام حاصل ہے ۔