دبئی پولیس کو سیلون انتظامیہ سے فراڈ کرنے والی مشتبہ خاتون کی تلاش، شہریوں کو خبردار کر دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 09:00

دبئی پولیس کو سیلون انتظامیہ سے فراڈ کرنے والی مشتبہ خاتون کی تلاش، ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): گزشتہ دنوں کرمہ کے علاقے میں ایک سیلون میں دھوکے سے مفت بیوٹی ٹریٹمنٹ حاصل کرنے والی مشتبہ نامعلوم خاتون کے ایک سیلون کے ساتھ فراڈ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ دبئی پولیس ڈپارٹمنٹ کے اعلی حکام نے شہریوں اور سیلون مالکان کو نامعلوم خاتون سے بچنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہناہے کہ اینکر بیوٹی سیلون کے میں ایک نامعلوم ہندوستانی خاتون آئی تین گھنٹے تک بیوٹی ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد بغیر بل اد کیے سیلون سے غائب ہوگئی ۔

اسی طرح گزشتہ روز ایک سیلون پر نامعلوم خاتون آئی جو کہ حلیئے سے ہندوستانی دکھائی دے رہی تھی وہاں پر بھی موصوفہ نے بل بنوایا مگر بہانے سے غائب ہوگئی ۔پولیس حکام فراڈ کرنے والی خاتون کو تلاش کرر ہی ہے ۔تاہم حکام کا کہناہے کہ شہری ایسی خاتون سے بچ کر رہیں ۔