کویت سٹی :غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 21 جنوری 2017 08:49

کویت سٹی :غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): کویت کے فراونیہ کے پولیس حکام نے ایک غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیونسی خاتون نے کویتی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے اسے ایک نامعلوم شخص نے چھیڑنے کی کوشش کی تھی ۔خاتون کا کہناہے کہ اس نے جیسے ہی پولیس اسٹیشن اطلاع کی نامعلوم ملزم وہاں سے بھاگ گیا ۔ پولیس حکام نے غیر ملکی خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔