دبئی : چینی شہریوں نے اپنے ہم وطن سے 2ملین درہم کے چیک پر دستخط کروانے کے لیے اغواہ کر لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 08:49

دبئی : چینی شہریوں نے اپنے ہم وطن سے 2ملین درہم کے چیک پر دستخط کروانے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): دبئی کریمنل کورٹ میں دو چینی شہریوں کو پیش کیا گیا جن پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہم وطن ساتھی کواپنے کسی منصوبے میں انویسٹمنٹ کرنے سے انکار پر گن پوائنٹ پر زبردستی 2ملین کے چیک پر دستخط کروائے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنے ہم وطن کو زبردستی 2,086,00درہم چار چیکوں پردستخط کرنے کے لیے اسلحہ کے زور پر ایک کار میں لے گئے تھے ۔

عدالت میں چینی شہری نے بتایا کہ ان دو افراد کے ساتھ ایک تیسر ا بھی تھا جس کو وہ نہیں جانتا اور بھی تک فرار ہے ۔دبئی پولیس کے اہلکار نے عدالت میںبیان دیا کہ ملزمان نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ابھی تک فرار ہے ۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 8فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔