ابوظہبی میں 500ملین درہم لاگت کے 420 زائد تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

ہفتہ 21 جنوری 2017 08:38

ابوظہبی میں 500ملین درہم لاگت کے 420 زائد تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21جنوری 2017): متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ابو ظہبی میں 500ملین درہم لاگت سے 420چھوٹے بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ان منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کے دوران فجیرہ میں شیخ محمد بن زید سٹی پروجیکٹ کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔الحائل ایریا میں بنائے جانے والے اس شہر میں 1100رہائشی یونٹس بنائے جائیں گے جن پر 2.15ملین ریال خرچ آئے گا۔فجیرہ میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے 37ملین درہم لاگت سے منصوبے بنائے جائیں گے ۔