رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالکریم الغامدی پانچ روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالکریم الغامدی پانچ روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ ایم الزہرانی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر ساجد میر اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :