چین کے نئے سال کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں چینی آرٹسٹوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) چین کے نئے سال کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں چینی آرٹسٹوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا مشترکہ اہتمام چینی کلچرل سینٹر اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژن کاجیان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دوستی کو اجاگر کیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ ہے اور چین کے نئے سال کی تقریبات کا حصہ ہونے پر پاکستانی عوام کو بڑی خوشی ہے۔ چینی آرٹسٹوں نے روایتی گیت اور رقص پیش کئے۔ پاکستانی فنکاروں نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :