سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن اہلیہ کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے آبائی ریاست لاور روانہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن سبکدوش ہونے کے بعد اہلیہ کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے آبائی ریاست لاور روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اہلیہ کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے آبائی ریاست لاور روانہ ہو گئے۔ سابق نائب صدر جوبائیڈن دارالحکومت میں رہنے کے بجائے روزانہ ٹرین سے واشنگٹن ڈی سی پہنچتے تھے۔سابق نائب صدر جوبائیڈن کئی دہائیاں سینیٹر رہے ۔