پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا،نوازشریف

بہت سے لوگوں نے ملکی ترقی کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی،پانامہ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں،ملک کو آگے بڑھانے کے لئے توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے ، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، پاکستان میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ،معیشت درست سمت میں گامزن ہے اورملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، زبیر گل پر حملہ افسوس ناک ہے وزیر اعظم نواز شریف کی سوئٹرزلینڈ سے لندن اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ملکی ترقی کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی،پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا،پانامہ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں،ملک کو آگے بڑھانے کے لئے توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے ، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، پاکستان میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ،معیشت درست سمت میں گامزن ہے اورملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، زبیر گل پر حملہ افسوس ناک ہے۔

جمعہ کو سوئٹرزلینڈ میں عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ رواں سال ترقی کی رفتار 5.5فیصد سے بڑھ جائے گی ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں ۔ معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے ۔

انھوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اورڈیووس میں بھی اس کا تذکرہ ہوا۔ اس سال بھی ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھ جائے گی۔ہماری سٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا ۔ پانامہ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں ۔

انھوںنے کہاکہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کوشش نہیں کرنی چاہیے ،سیاست دانوں کو بھی ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستانی میڈیا کو بھی ملک کو آگے بڑھنے پر سپورٹ کرنا چاہیے ۔نوازشریف نے کہاکہ بہت سے لوگوں نے پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کے لئے زور لگایا مگر انکا کچھ نہیں بنا ، انشاء اللہ پاکستان کو آگے بڑھتا رہے گا ۔انھوں نے کہاکہ زبیر گل پر حملہ افسوس ناک ہے جس نے بھی ایسا کیا اس نے بہت غلط کام کیا ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایسا کرنے والا نہ پاکستانی ہے اور نہ ہم میں سے ہے ۔اس معاملے کی طے تک ضرور پہنچنا ہو گا ۔ زبیر گل ایک سچا اور کھرا پاکستانی ہے ۔ مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط ستون ہے ۔ جس نے پارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کی بے پناہ خدمت کی ہے ۔